دھمکی آمیز خط پر حکومتی کمیشن کا قیام، جنرل (ر) طارق کا سربراہی سے انکار

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں جمعہ کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف ‘بین الاقوامی سازش’ کے شواہد پارلیمان کے سامنے رکھنے اور اس معاملے کی تفتیش کے لیے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم جنرل طارق نے اس کمیشن کی سربراہی سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل طارق خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سازش کی تحقیقات کے لیے مجوزہ حکومتی کمیشن کی سربراہی نہیں کریں گے۔ کمیشن ممکنہ طور پر عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد تحلیل کر دیا جائے گا اور اگر باقی رہا تو بھی غیر فعال رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں