بلوچ طلباءکی ہراسمنٹ ابھی تک جاری ہے، بلوچستان اسٹوڈنٹس کونسل

اسلام آباد:بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کے راہنماءدل جان ، ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچ طلباءکی ہراسمنٹ ابھی تک جاری ہے، وفاق اور پنجاب میں بلوچ طلباءکیخلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے،یہ عمل بلوچ طلباءکو وفاق اور پنجاب سے بے دخل کرنے کے مترادف ہے،بلوچ طلباءخوف کے ماحول میں رہ رہے ہیں، پاکستان کے تمام اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں آزاد ماحول میں تعلیم حاصل کرنے دی جائے، کیونکہ ایسے واقعات سے بہت برے نتائج نکلنے کا خدشہ ہے، حفیظ بلوچ کیخلاف بے بنیاد مقدمات ختم نہ کئے گئے اور انہیں کو باعزت طریقے سے رہا نہ کیا گیا اور بلوچ طلبا ءکی پروفائیلنگ بند نہ کی گئی تو ہفتہ نو اپریل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مظاہرہ کرینگے اور اپنی احتجاجی تحریک کو زیادہ شدت سے شروع کرینگے جسکی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت ، یونیورسٹی انتظامیہ اور ریاستی اداروں پر عائد ہوگی،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کے رہنماءدل جان ، ایمان مزاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ، وفاق اور پنجاب میں بلوچ طلباءکیخلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے،یہ عمل بلوچ طلباءکو وفاق اور پنجاب سے بے دخل کرنے کے مترادف ہے،بلوچ طلباءخوف کے ماحول میں رہ رہے ہیں کیونکہ حفیظ بلوچ جیسے اسکالر کی جبری گمشدگی اور طلبہ کی پروفائلنگ شامل ہیں، انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ اسلام آباد میں بلوچ طلباءکی اپیل سننے کے بجائے انہیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، جسکی مثال حفیظ بلوچ کو منظر عام پر لاکر معافی مانگنے اور اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے بجائے اس پر دہشتگردی جیسے سنگین الزامات عائد کرنا بلوچ طلباءکی پروفائلنگ و ہراسمنٹ کا مزید گھمبیر شکل اختیار کرکے جاری رہناہے، ا یسے واقعات سے بہت برے نتائج نکلنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں سے اپیل کی کہ ہمیں آزاد ماحول میں تعلیم حاصل کرنے دی جائے، کیونکہ ایسے واقعات سے بہت برے نتائج نکلنے کا خدشہ ہے، حفیظ بلوچ کیخلاف بے بنیاد مقدمات ختم نہ کئے گئے اور انہیں کو باعزت طریقے سے رہا نہ کیا گیا اور بلوچ طلبا ءکی پروفائیلنگ بند نہ کی گئی تو ہفتہ نو اپریل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مظاہرہ کرینگےاور اپنی احتجاجی تحریک کو زیادہ شدت سے شروع کرینگے جسکی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت ، یونیورسٹی انتظامیہ اور ریاستی اداروں پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں