سیاسی بحران پر عدالت کا فیصلہ ”جوڈیشل مارشل لاء” ہے، شیریں مزاری
اسلام آباد (انتخاب نیوز) شیریں مزاری نے مبینہ بین الاقوامی سازش کے بارے میں اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ریاستی قیادت کو جھوٹا کہہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ دستاویز جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ ”جوڈیشری کو“ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ آ کر وہ اِن کیمرا میں دیکھ لیں لیکن ہمیں پتا ہے کہ آپ نہیں آئیں گے کیونکہ آپ اس سازش میں شریک ہیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ حکومتوں کی تبدیلی امریکہ کی پالیسی کا حصہ ہے اور ہمارے رہنما اس کا حصہ بنتے رہے ہیں۔ وفاقی وزیرِ انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان بنا ہے امریکہ ہمارے لیڈروں کو خریدتا اور دھمکاتا رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ عجیب و غریب منظر ہے امریکا کا پیسا اور دھمکی غداروں کو ملا دیتی ہے، جب سے پاکستان بنا ہے امریکا ہمارے لیڈروں کو خریدتا، دھمکی دیتا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن کا نظریہ کیا ہے، امریکا کی غلامی اور پیسے کا کھیل۔ شیریں مزاری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ 9 ستارے تھے، جن میں مفتی محمود شامل تھے، یہ 9 ستارے تھے جنہوں نے جوڈیشل مرڈر کروایا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے یہ پیٹ پھاڑتے تھے آج ایک دوسرے کو جپھی لگا رہیہیں، اپوزیشن اپنا نظریہ بتائے؟ پاکستانی قوم بھکاری نہیں ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ جمہوریت پسند حکمرانوں کو ہٹانے کی سازش ہوتی رہتی ہیں۔


