ایاز صادق نے اسپیکر شپ کی قیاد ت سمبھال لی تحریک عدم اعتماد پر کچھ دیر بعد ووٹنگ ہوگی
کوئٹہ (انتخاب نیوز)اسپیکر اسد قیصر کا عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکار، مستعفی ہوکر ایوان ایاز صادق کے حوالے کرگئے
سپریم کورٹ کے حکم پر ہفتے کو شروع ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس تقریباً پورا دن جاری رہا تاہم اسپیکر اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے بجائے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی اور پھر قومی ترانہ پڑھا گیا۔
کچھ دیر بعد ساڑھے 12 بجے تک کا وقفہ لیا گیا۔ ساڑھے 12 بجے بھی اجلاس شروع نہیں ہو سکا، قومی اسمبلی کا اجلاس ڈھائی بجے دوبارہ شروع ہوا۔ ڈھائی بجے اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اپوزیشن کے مطالبے کے باوجود بھی ووٹنگ نہیں کروائی گئی اور اس دوران ارکان اسمبلی لمبی لمبی تقریریں کرتے رہے جس کے بعد اسپیکر اسد قیصر نے شام 5 بجے نماز عصر کیلئے اجلاس میں دوبارہ وقفہ لیا، نماز کے بعد اجلاس شروع ہوا تو اسے دوبارہ ساڑھے 7 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
اس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمین امجد نیازی کی زیر صدرات دوبارہ شروع ہوا لیکن پھر قومی اسمبلی کا اجلاس رات ساڑھے نو بجے تک ملتوی کیا گیا جو رات 11 بجکر 40 منٹ پرشروع ہوا۔


