کورونا پر اپنا ردِ عمل بروقت ظاہر کیا: عالمی ادارۂ صحت

عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پر اپنے ردِ عمل کا اظہار بروقت کیا، اس میں کوئی تاخیر نہیں کی۔عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے ایک بیان میں کورونا وائرس کی وبا پر اپنے ردِعمل میں تاخیر کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ادارے نے کوئی وقت ضائع نہیں کیا۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے 30 جنوری کو کورونا وائرس کو عالمی صحتِ عامہ کی ایک ہنگامی صورت حال قرار دیا تھا۔عالمی ادارۂ صحت کا یہ بھی کہنا ہےکہ ساری دنیا کے ممالک کے پاس اپنا ردِ عمل مرتب کرنے کے لیے کافی وقت تھا، اس وقت چین میں کورونا کےصرف 82 مصدقہ کیسز تھے اور کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا تھا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 15 ہزار 237 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 39 ہزار 823 ہو گئی ہیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 20 لاکھ 88 ہزار 224 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 51 ہزار 312 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 87 ہزار 190 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں