شیخ رشید جیسے سیاسی یتیم ہی نیب نیازی گٹھ جو ڑ کو ٹارزن سمجھتے ہیں،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد:پاکستا ن مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد سیاسی یتیموں کے ستارے گردش میں ہیں۔ شیخ رشید جیسے سیاسی یتیم ہی نیب نیازی گٹھ جو ڑ کو ٹارزن سمجھتے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف د یئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی اصل طاقت عوام ہیں انہیں اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کا کوئی خوف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جیسے سیاسی یتیم نیب نیازی گٹھ جو ڑ کو ٹارزن سمجھتے ہیں شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد سیاسی یتیموں کے ستار ے گردش میں اور اسی وجہ سے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں نیب نیازی گٹھ جو ڑ شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کیلئے جتن کر رہا ہے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عید سے پہلے اور بعد میں عوام کا آؔٹا، چینی چوری کرنیوالے جیل میں جانیوالے ہیں میری سیاسی یتیموں سے گزارش ہے کہ وہ کورونا وباء اور عوام پر توجہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں