پشین ، معمولی رنجش پر فائرنگ ، دو افراد زخمی

پشین :کلی ڈب خانزئی میں معمولی سی بات پرجھگڑے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب لواحقین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے پشین کلی ڈب خانزئی میں پانچ اپریل کی شام کو ملزمان اصغرعلی شرف اللہ ،جہانزیب اور نظرعلی نے ساتھیوں سمیت اس وقت حاجی علی جان کے گھر پر حملہ کیا جب وہ افطاری کررہے تھے پولیس ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر کے مین گیٹ پرآکر فائرنگ کی جس سے حاجی علی جان نے دوصاحبزادے سلمان اورعبدالنافع زخمی ہوے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا جہاں انکی حالت تشویشناک ہے زخمیوں کے ورثا حاجی علی جان ، محمد امین ، زین الدین اور غازی خان نے ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کوفوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جاے ورثا نے صوبائی سیکرٹری وزیرصحت سید احسان شاہ صوبائی سیکرٹری صحت صالح ناصر اور ایم ایس سول ہسپتال سے اپیل کی ہے کہ زخمیوں کی علاج معالجہ پر توجہ دینے کے لیے خصوی اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں