عمران نیازی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، رکن بلوچستان اسمبلی

سرانان (انتخاب نیوز) رکن صوبائی اسمبلی سید حاجی عزیزاللہ آغا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سیاہ دور کا خاتمہ ہوا ہے جس پر تمام پاکستانی عوام کو مبارکباد ہیش کرتے ہے پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا انجام تمام دنیا نے دیکھ لیا جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کی تین سال سے زائد جدوجہد نے نا اہل اور سلیکٹڈ عمران نیازی کو ہتھیار ڈالنے اور ہاتھوں کو اوپر کرنے پر مجبور کیا گیا جس پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں خصوصا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ،محسن بلوچستان مولانا عبدالواسیع دیگر قائدین اور کارکنان جمعیت کا جتنی تعریف کی جائیں کم ہے کیونکہ جس وقت اور جس حالات میں قائدین جمعیت نے حکم کیا کارکنان جمعیت کو اسلام آباد طلب کیا یا ملک کے کسی اور کونے میں تو تو جمعیت علما اسلام کے ابابیل کارکنان وہاں پہنچ کر اہنے قائدین کے حکم کی تکمیل کی ہے جس کی وجہ سے اج تمام دنیا دیکھ رہاہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی ہر بات ثابت ہوچکاہے نااہل حکومت کو گھر بھیج کر عوام کو سرخرو کردیا گیا ہے بیان میں مزید کہا ہے کہ عمران نیازی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ملک کو کوکھلا کرکے رکھ دیا اسلامی قوانین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا پاکستان کے آئین کے ساتھ جو مذاق کیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،لیکن اکابرین کی طویل اور زبردست جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کے آئین اور عوام کو فتح نصیب ہوا جبکہ عمران نیازی ذلیل ورسوا ہوکر واپس بنی گالہ چلے گئے جس تمام اہلیان وطن پی ڈی ایم کے رہنماﺅںقائدین جمعیت اور کارکنان جمعیت کو سلام اور مبارکباد پیش کرتے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں