وسائل پر بلوچ عوام کی دسترس کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، جان محمد بلیدی
تربت (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سید ملا برکت کی سربراہی میں کیساک،شہرک،شاپک،سامی،ہیرونک،ھوشاب، کولواہ، ڈنڈار، بلور سگک،گرکوپ، جمک اور دیگر علاقوں کے کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے تنظیمی سیاسی مسائل اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے اجلاس میں تمام کمیٹیوں پر زمہ داری دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے دوستوں اے مشاورت کے بعد کونسلروں کے تجاویز سامنے لائیں۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے پارٹی کے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کھاکہ ساتھیوں کی مدد اور محنت کے بدولت نیشنل پارٹی پورے بلوچستان میں فعال و متحرک سیاسی پارٹی کی صورت میں سامنے آچکی ہے انھوں نے کہاکہ بلوچستان اس وقت شدید سیاسی اور معاشی مشکلات کا شکار ہے بلوچستان کے وسائل کا سودا عوام کی مرضی و منشا کے برخلاف کیا جارہا ہے جس میں بلوچستان کے معاشی مفادات یکسر نظر انداز ہیں قومی حقوق پر حاصل کردہ مینڈیٹ کی پاسداری نہیں کی جاری ہے بلکہ اپنے مفادات کی تکمیل کے لیے اس طاقت کو استعمال کیا جارہا ہے جو منفی رجحان ہے انھوں نے کھاکہ اب وقت دوبارہ آرہا ہے ہمیں بلوچستان کے معاشی سیاسی اور قومی حقوق اور وسائل پر بلوچ عوام کی دسترس کے لیے منظم و فعال و متحرک کردار ادا کرنا ہوگا انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی پورے بلوچستان میں فعال و متحرک ہے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں پارٹی بھرپور نمائندگی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لیے مکران کی سیاسی قیادت اور کارکنوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انھوں نے کھاکہ قومی جدوجہد میں ہماری سیاسی اور جمہوری حکمت عملی ہے ہم سیاسی اور جمہوری سیاسی جدوجہد سے بلوچستان اور بلوچ عوام کے سیاسی و قومی حقوق کی جدوجہد کررے ہیں اگر بعض لوگ سوچتے ہیں کہ یہ طریقہ درست نہیں تو ان کی اپنی حکمت عملی ہوسکتی ہے سیاست میں اختلاف رائے کی گنجائش موجود رہتی ہے انھوں نے علاقائی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ بلدیاتی انتخابات میں اپنا مثبت کردار ادا کریں بنیادی جمہوریت اور مقامی حکومتوں کا اہم کردار و رول ہوتا ہے قومی کی ترقی و خوشحالی میں اجلاس سے نثار بزنجو، ملابرکت طاہر بلوچ، عظیم بلوچ، عیسی بلوچ اور دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پہ سینئر رہنما چنگیز بلوچ،فدا جان بلیدی،کہدہ علی بخش،سید بالاچ برکت،حبیب بلوچ، سرفرازبلوچ، حفیظ بلوچ اور دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔


