عوام کا مسترد کردہ ٹولہ دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پونے چار سال قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی سولی پرچڑھانے والا مایوس اور عوام کا مسترد کردہ آئین شکن ٹولہ دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گیا ہے جہاں سے وہ اترا تھا۔ اتوار کو سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اقتدار کی خاطر آئین، قانون، جمہوریت اور اخلاق کو کچلنے والے عوام کی تکالیف ختم ہونے دیں، ملک و قوم کو آپ نے جس حال میں پہنچایا ہے اسے ٹھیک کرنے دیں۔ شوق سے تحریک چلائیں، فی الحال تو ایوان نے آپ کو اٹھا کر باہر پھینکا ہے، عقل کریں اور اس پر سوچیں۔ عوام کو سکون کا سانس لینے دیں، اپنی بدزبانی، نفرت اور قوم کو مزید تقسیم کرنا بند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں