حب، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان بحق،3افراد زخمی

حب:قومی شاہراہ کھیر گولائی کے قریب نوشکی سے کراچی جانیوالی ٹو ڈی کار موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی حادثے میں ایک شخص جاں بحق دو بچیوں سمیت تین افراد زخمی جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں