گوادر میں بلدیاتی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے
گوادر (انتخاب نیوز ) ڈپٹی کمشنر گوادر و ضلعی ریٹرننگ آفیسر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے کہا کہ ضلع گوادر میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تقریب حلف برداری میں بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر گوادر محمد سمیع اللہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع بھر میں تعینات ہونے والے پانچ رینٹرنگ افسران اور دس اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے حلف لیا گیا ہے حلف نامے میں یہ عہد کیا کیاگیا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات کے دوران غیر جانبدار ہوکر پورے ایمانداری اور خلوص دل سے کام کریں گے اور ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین اور ہدایات پریورا عمل کرکے انتخابات کو شفاف بنائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پروگرام کیمطابق 15 سے 18 اپریل تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی جمع کیئے جاسکیں گے۔19 اپریل کو نامزد امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی جبکہ 20سے 22اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور 23سے 26اپریل تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کیئے جاسکیں گے۔ اور 27سے 30 اپریل تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں گے جبکہ یکم مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی 2مئی تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے 7 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیںگے اور 29 مئی کو بلوچستان کے کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ پورے بلوچستان کی طرح گوادر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی۔


