سرکاری محکموں کی اراضی پر صوبائی حکومت کا اختیار ہے، نور محمددمڑ
کوئٹہ (انتخاب نیوز ) بلوچستان کے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایک اجلاس منگل کے روز صوبائی وزیر منصوبہ بندی حاجی نور محمد دمڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں ممبران صوبائی اسمبلی کی طرف سے گزشتہ اجلاس میں ا±ٹھائے گئے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں کئے گئے فیصلوں اور وزیراعلیٰ کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی نور دمڑ کو منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے ا±ٹھائے گئے مسائل اور ا±ن کے حل کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ اجلاس میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں 25 فصید مسائل حل کئے گئے ہیں اور 30 فصید مسائل کے حل پر کام جاری ہے جبکہ باقی مسائل پر عمل درآمد بعض تکنیکی وجوہات کی بنائ پر تاخیر کا شکار ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے منتخب عوامی نمائندوں کے حلقوں میں چھوٹے عوامی مسائل بروقت حل کرنے کیلئے تمام صوبائی وزراءکو ہدایت کی ہے کہ وہ مہینے میں ایک دفعہ تمام اضلاع کے ممبران اسمبلی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرکے اپنے محکمے سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات ا±ٹھائیں۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے موزوں زمینوں کی نشاندہی اور خریداری کو بروقت یقینی بنائیں تاکہ ا±ن منصوبوں پر عملدرآمد میں تاخیر نہ ہو۔ا±نہوں نے مزید کہا کہ اضلاع کی سطح پر سرکاری محکموں کی ملکیتی زمین اصل میں صوبائی حکومت کی زمین ہے اور یہ صوبائی حکومت کا اختیار ہے کہ وہ کونسی زمین کس منصوبے کیلئے استعمال کرتی ہے۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نورمحمددمڑ کا کہنا تھاکہ صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں بنیادوں پر ترقی کو اپنی حکومت کے اقدامات کا حتمی مقصد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ اضلاع کو ترقی یافتہ اضلاع کے برابر ترقی دینے کیلئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ عملی اور نتیجہ خیز اقدامات بھی ا±ٹھارہی ہیں۔


