اپوزیشن جماعتوں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز دیئے گئے، عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ (انتخاب نیوز ) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو بی اے پی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے گزشتہ ادوار میں نظرانداز ہونے والی اپوزیشن کو برابری کی بنیاد پر فنڈز دیئے گئے ہیںوزیراعلیٰ بلوچستان کو بی اے پی کے 16اراکین اسمبلی سمیت اتحادیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے ان خیالات کااظہار سردار عبدالرحمن کھیتران نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے 14اراکین اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی درخواست دی تھی آج بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو بی اے پی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا صوبے میں اتحادیوں کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کوبی اے پی کے 14اراکین سمیت بھرپور حمایت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے اپوزیشن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں گزشتہ دور حکومت میں نظرانداز ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز دیئے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں