نیویارک، زیر زمین ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ سے 13 افراد زخمی
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک میں زیر زمین بروکلن میٹرو ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ سے 13 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بروکلن 36 اسٹریٹ میں میٹرو ٹرین اسٹیشن پر ہوا۔ امریکی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ 13 زخمیوں میں سے 5 کو گولیاں لگی ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی سب وے اسٹیشن کو خالی کروالیا گیا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو متاثرہ جگہ سے ڈیوائسز بھی ملے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے گیس ماسک اور اورنج ویسٹ پہنا ہوا تھا، جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔
Load/Hide Comments


