سبی مےں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں، کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ
سبی (انتخاب نیوز) سبی کے گرم موسم مےں بلدےاتی سےاست بھی گرم سبی مےں بلدیاتی انتخابات سرگرمیاں عروج پر کاغذات نامزدگی کے وصولی کا سلسلہ جاری سیکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیئے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے متوقع ہے ۔ تفصےلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب ضلع سبی کی اےک مےونسپل کمےٹی اور 29وارڈز پر بلدےاتی الےکشن 29 مئی کو انعقاد کرانے پر تےارےاں شروع کردی گئی ہےں ضلع سبی کی دو تحصےل سبی اور لہڑی مےں بلدےاتی انتخابات کے لئے حصہ لےنے والے امےدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے سبی مےںمےونسپل کمےٹی کی 14ےونےن کونسلر کے لئے جبکہ تحصےل سبی کے8وارڈز اور تحصےل لہڑی کے 6وارڈز پر انتخابات کرائے جائےں گے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ ڈسٹرکٹ الےکشن کمشنر سبی ندےم اصغر پلال ، اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناءماہ جبےن عمرانی ، اےڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحےد شرےف عمرانی کو ریٹرننگ آفیسر مقررہ کےا گےا ہے ضلع سبی کی دو تحصےل سبی مےں مرد ووٹرز 64413خواتےن ووٹرز 49644جبکہ اورتحصےل لہڑی مےں مرد ووٹرز 15684اور خواتےن ووٹرز11717 پر مشتمل ہے دوسری جانب سبی کے گرم موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ڈی اےم مےں شامل سےاسی جماعتوں نے بلوچستان ہائی کورٹ مےں درخواست بھی جمع کرائی ہے جس مےں استدعا کی گئی ہے کہ سبی سمےت گرم علاقوں مےں بلدےاتی انتخابات کچھ ماہ کے لئئے موخر کےا جائے جبکہ حکومت بلوچستان نے بھی انتخابات 15 جولائی تک موخر کرنے کی استدعا بھی کی ہے ۔


