ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کو بے پناہ فوائد ملیں گے، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے 14 اراکین کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کوپارٹی کاقائدایوان ڈیکلیئر کیا جانا اس امر کی تصدیق ہے کہ اراکین اسمبلی کاوزیر اعلیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد حاصل ہے انکا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کیساتھ عوامی معاملات کو چلا رہی ہے اور انکی جماعت صوبہ میں امن و امان،کی مکمل صورتحال پر قابو پانے کو اپنی اولین ترجیح سمجھ رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے وزیر اعلی کی قیادت، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بیرک گولڈ کا پاکستان سے معاہدہ جرمانے کی تلافی اور منصوبہ دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق سے بلوچستان کی قسمت بدل جاے گی اور11 ارب ڈالر کے جرمانے کی تلافی کے ساتھ ساتھ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی ہو گی۔فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ اس سرمایہ کاری سے بلوچستان میں ملازمتوں کے آٹھ ہزار مواقع پیدا ہوں گے اورپاکستان،بلوچستان کو بے پناہ فوائد ملیں گے۔ جس سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کوٹیکسوں کی مد میں اربوں ڈالر کی ریونیو حاصل ہو گا ترجمان حکومت بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو میں جو سیاسی بصیرت ہے جو کہ بہت کم سیاستدانوں میں پائی جاتی ہے اور انہوں نے ہمیشہ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاست کی ہے جس کی انہوں نے اپنے ساتھی ممبران کو بھی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے ویڑن کے مطابق بلوچستان کی ترقی میں اپوزیشن ہوں یا حکومتی حکومتی ممبران ان سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کسی بھی علاقے ،دیہات کو نظر انداز نہیں کریں گے جیسا کہ ماضی کی حکومتوں میں ہوتا آیا ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک مضبوط اور مستحکم پارٹی ہے اور بہت جلد انٹرا پارٹی الیکشن بھی کرے گی تاکہ پارٹی کو نیشنل لیول پر تقویت دی جا سکے تاکہ عوام کی بلا رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر خدمت کی جاسکے ۔


