ٹڈی دل کی آفت میں زمینداروں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، زمرک اچکزئی

کوئٹہ:صوبائی وزیر برائے زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں اس قدرتی آفت کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے،بلوچستان میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے،ہم زمینداروں کو ٹڈی دل کی آفت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے،بلوچستان حکومت اس سلسلے میں ان کی ہرممکن مدد کریگی۔وفاقی حکومت تمام سیاسی جماعتوں اور اقوام کی طرف سے متفقہ طورپرکئے گئے18ویں ترمیم کوچھیڑنے سے گریزکریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ٹڈی دل کے باعث مختلف علاقے متاثر ہوئے ہیں جہاں پر زمینداروں کے بہت سے فصلات کو نقصان پہنچاہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت ٹڈی دل کے آفت کے خاتمے کیلئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھا رہی ہے بلکہ مصیبت کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اپنے زمینداروں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی معیشت میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم اس شعبے کو ترقی کی راہ پرگامزن کرسکے تاکہ لوگ اس مستفید ہوں،انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان صوبے کے ٹڈی دل کے حملے سے متاثرہ علاقوں کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاکہ 18ویں ترمیم تمام اقوام وسیاسی جماعتوں کے اتفاق سے آیاہے اس سلسلے میں وفاقی حکومت چھیڑنے سے گریز کریں،انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کا اہم کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں