بلوچستان سے اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے کے ثبوت نہیں ملے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان سے ملکی سلامتی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پرحالیہ دنوں میں ٹرینڈ چلانے کے ثبوت نہیں ملے ،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف چلائے گئے ٹرینڈز میں بلوچستان میں بھی تحقیقات کی گئیں جن کے دوران صوبے سے ٹرینڈ چلائے جانے کے شواہد نہیں ملے اور صوبے میں کسی قسم کی گرفتار بھی عمل میں نہیں لائی گئی ،ایف آئی اے کوئٹہ نے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں