نیو یارک سب وے فائرنگ واقعہ‘ ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

نیو یارک :امریکی شہر نیو یارک کے بروکلین سب وے میں اسٹیشن پر 10 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزم نے خود پولیس سے رابطہ کرکے کہا کہ وہ آ کر اسے گرفتار کر لے جس کے بعد اسے حراست میں لے کر دہشت گردی کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔62 سالہ فرینک آر جیمز کو پ±رہجوم اسٹیشن پر فائرنگ کے تقریباً 30 گھنٹے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔ فرینک آر جیمز کو بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔ملزم جیمز نے حالیہ مہینوں میں اپنے یوٹیوب چینل پر امریکا میں نسل پرستی، تشدد اور نیو یارک شہر میں ذہنی صحت کے حوالے سے اپنی جدوجہد اور سب وے کی حفاظت کے حوالے سے میئر ایرک ایڈمز کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔تاہم ملزم کے سب وے اسٹیشن پر حملے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہو سکا اور تاحال ا±س کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطوں کا بھی کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔پولیس نے ملزم کا نام اور تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے اس کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم جیمز نے ا±نہیں فون کرکے کہا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ مطلوب ہیں اور ا±نہوں نے پولیس کو خود اپنی لوکیشن بتائی جو مین ہٹن کے نواح میں ہے۔ پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ ملزم جیمز کے پاس اب چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں بچی تھی۔یاد رہے کہ منگل کی صبح نیو یارک کے بروکلین سب وے اسٹیشن پر ملزم نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں