نیب آرڈیننس میں ہر وہ ترمیم ہونی چاہےے جو پاکستان کے مفاد میں ہو ، چیئرمین نیب
اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ہر وہ ترمیم ہونی چاہیئے جو پاکستان کے مفاد میں ہو ، لوگوں کے مفاد میں ہو، ذاتی مفاد میں نہ ہو،،نیب کی وابستگی صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ ہے، پولیٹیکل انجینئرنگ کا تو کوئی لفظ نیب کی تاریخ میں نہیں ہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ یہ دل سے نکال دیں کہ نیب کی وابستگی کسی کے ساتھ ہے ،نیب کی وابستگی صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ ہے، میں 24میں سے بیس بیس گھنٹے کام کرتا ہوں بعض کیسز تیزی سے اس لئے چل جاتے ہیںکہ گواہان میسر ہوتے ہیں ریکارڈمیسر ہوتا ہے ، پولیٹیکل انجینئرنگ کا تو کوئی لفظ نیب کی تاریخ میں نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ہر وہ ترمیم ہونی چاہیئے جو پاکستان کے مفاد میں ہو ، لوگوں کے مفاد میں ہو، ذاتی مفاد میں نہ ہو۔


