پی این پی عوامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور میں حصہ لیگی، سید احسان شاہ

نصیرآباد:پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے قائد صوبائی وزیرصحت واجہ سید احسان شاہ سے پی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری زراعت میرعبدالصمد جتک کوئٹہ کے ضلعی آرگنائزر آصف رئیسانی سبی ڈویژن آرگنائزرحاجی تورخان مری جعفر آباد کی ضلعی آرگنائزرمیرنیازاحمد لاشاری کوئٹہ کے ڈپٹی ضلعی آرگنائزر میرمبشر شاہوانی ڈاکٹر میر ہزارخان مری سمیت دیگررہنماوں نے ملاقات کی اس موقع پرپارٹی کے قائد صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی این پی عوامی بلدیاتی انتخابات میں صوبے بھر سے بھرپور انداز میں حصہ لیگی جس کے لیے پارٹی رہنماؤں اور ورکرز اپنے متعلقہ اضلاع میں بلدیاتی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کے عمل کو مکمل کرنے کیلیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائیں جبکہ اس موقع پر پی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری زراعت میر عبدالصمد جتک سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے صوبائی وزیر صحت اور پارٹی کے قائد کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ پی این پی عوامی کے امیدواران نے اپنے اپنے علاقوں میں کاغذات نامزدگی فارمز حاصل کرلیے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیکر کامیابی حاصل کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں