بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں

کراچی (انتخاب نیوز) سماجی رہنما اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کراچی میں انتقال کرگئیں،انہیں چند دن پہلے طبیعت ناسازی پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سماجی کارکن اور مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بلقیس ایدھی کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئیں۔ترجمان ایدھی کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں اور وہ ایک ماہ سے علیل اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھی۔بلقیس ایدھی معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ تھیں۔ترجمان کے مطابق بلقیس ایدھی کی نمازجنازہ اورتدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں