وزیراعظم اور دیگر شخصیات کا بلقیس ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد، کراچی (انتخاب نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بلقیس ایدھی نے مرحوم عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھا۔ انہوں نے بلقیس ایدھی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اظہار کیا اور ان کی سماجی خدمات کو سراہا۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، ملک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی بلقیس ایدھی کے انتقال پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
Load/Hide Comments


