بنیادی مسائل کے حل سے لوگوں کو سہولیات میسر آئیں گی، نصیب اللہ مری

کوہلو (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ کوہلو کے دورے پر ہیں انہوں نے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ کوہلو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور لوگوں کے مسائل سنئے ہیں اس موقع پر حلقے کے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں اور لوگوں کی بڑی تعداد صوبائی وزیر سے ملنے پہنچ گئے جنہوں نے مختلف مسائل کے بارے میں صوبائی وزیر کو آگاہ کیا جس پر بعض ہنگامی نوعیت کے کاموں کیلئے صوبائی وزیر نے موقع پر ہدایت جاری کئے جبکہ دیگر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ علاقے میں لوگوں کے دیرینہ مسائل سن کر ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اپنے دور اقتدار میں عوام کے درمیان رہ کر مسائل کو قریب سے سمجھ کر حل کرنے میں کوشاں ہوں گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران حلقے میں عوامی مفادات کے سینکڑوں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے جن کے ثمرات عوام کے دہلیز تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ لوگوں کے بنیادی مسائل صاف پانی،تعلیم،بجلی،پکی سڑکیں،صحت سمیت دیگر مسائل حل ہونے سے انہیں سہولیات میسر آئیں گے ضلع ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے ایسے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کررہے ہیں جن کے مکمل ہونے سے علاقے میں لوگوں کو اجتماعی فوائد حاصل ہوں گے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں