چاغی‘ قبائلی رہنماءنے فورسز ومظاہرین میں مذاکرات کیلئے کردارادا کیا
نوکنڈی(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے چاغی میرمحمدعارف محمدحسنی کے ہدایت پر قبائلی رہنمائ حاجی اللہ نذرمحمدحسنی نے سیکورٹی فورسز حکام اورمظاہرین کے درمیان ثالثی میں اہم کردار ادا کیا اور انکی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر منصور بلوچ اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی ڈی سی چاغی نے مظاہرین کے تمام مطالبات منظور کرلیے مظاہرین نے بارہ گھنٹے بعد کوئیٹہ تفتان شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا مقتول حمیداللہ کے قاتل اہلکار کیخلاف ایف آئی آر درج کیا جائیگا نو زخمی شہریوں کو علاج اور معاوضہ دیا جائیگا تمام پکڑے گئے گاڑیوں کو چھوڑا جائیگا،پاک افغان بارڈر لیڈا ریگ سے عام وخاص کو آزادانہ کاروبار کرنے کے مواقع دیا جائیگا۔
Load/Hide Comments


