وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے ملکرکام کرنے پراتفاق
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور انہیں وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامییکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مبارک باد دینے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنیکے عزم کا اظہار کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھانیسمیت پورے خطے میں دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کرنے کیلئے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
Load/Hide Comments


