حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب، 197 ووٹ ملے، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

لاہور (انتخاب نیوز) لاہور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔ تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 197 ووٹ ملے جبکہ پرویز الہٰی کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔ حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے کیا۔ خیال رہے کہ یہ بتایا جارہا تھا کہ فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ایک واحد ووٹ پرویز الہٰی کو دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں