مستعفی اراکین بلوچستان اسمبلی سے گاڑیاں واپس لینے کیلئے جیمر کا استعمال

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے ارکان کی جانب سے گاڑیاں واپس نہ کرنے کا انکشاف اسمبلی حکام نے جیمرز کے ذرےعے گاڑیاں جام کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ، بلوچستان اسمبلی کے حکام کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے سابق سربراہان میں سے متعدد کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کی گاڑیاں واپس نہیں کی گئیں جنکے خلاف اسمبلی حکام نے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعد د گاڑیوں میں نصب جیمرزکے ذرےعے گاڑیاں جام کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور ابتدائی طور پر تین گاڑیاں جام کردی گئی ہیں اسمبلی حکام کے مطابق جن افراد نے گاڑیاں واپس نہیں کیں ان میں کابینہ ارکان ائ، پارلیمانی سیکرٹریزاور سابق اسپیکر کے ایک مشیر شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں