چرچ اراکین کو لے جانے والی بس کو حادثہ، 32 افراد ہلاک، رجنوں زخمی
ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کے جنوب مشرقی علاقے چھی پینگی میں صیہون کرسچین چرچ کے اراکین کو لے جانیوالی بس کو حادثہ پیش آنے کے باعث کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رات تقریباً 11 بجے مارکیٹ کے نزدیک پیش آنیوالے حادثے میں 40 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔مقامی ترجمان اسسٹنٹ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ کل سے اب تک، مرنے والوں کی تعداد 35 ہے اور زخمیوں کی تعداد 71 تک ہینچ گئی ہے۔واضح رہے کہ زمبابوے میں ٹریفک حادثات معمول کے واقعات بن گئے ہیں۔اس حوالے سے کہا گیا کہ مقامی سطح پر کرپشن کے باعث شاہراہوں کی حالت ابتر ہے اور گزشتہ برس جون میں بھی ملک کے شمالی حصے میں بس تصادم میں 43 افراد ہلاک ہوئے تھے۔زمبابوے کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حکومت ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے حادثے سے متعلق ٹوئٹ کیا کہ ’قیمتی جانوں کا بہت نقصان ہوا، حکومت عوامی بسوں اور مالکان کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔


