سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پر تشدد فسادات، مظاہرین کا جلاﺅ گھیراﺅ

سٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا‘ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی افسوسناک اطلاعات آئیں‘ واقعہ کے بعد سویڈن کے مختلف شہروں میں پر تشدد فسادات پھوٹ پڑے‘ مظاہرین نے پولیس کی 4گاڑیوں کو آگ لگا دی3افراد گرفتار ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرار داد پاس ہونے کے باوجود مذہبی آزادی کے علمبردار یورپ میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی افسوسناک اطلاعات آئی ہیں۔ افسوسناک واقعے کے بعد سویڈن کے مختلف شہروں میں پر تشدد فسادات پھوٹ پڑے۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق راسموس پالوڈن کی انتہا پسند پارٹی نے مسلم مخالف مظاہرے کی کال دی تھی۔ مظاہرین نے پولیس کی چار گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی، تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں