انڈونیشیا ،زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ، سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں اتوارکے روز 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اور سونامی کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔ محکمہ موسمیات ،آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی نے کہا ہے کہ جکارتہ کے وقت کے مطابق رات 12بجکر 49منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 10بجکر 49منٹ) پر زلزلہ آیا، جس کا مرکزضلع کیپو لوانیاپین (یاپین جزائر)سے111کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور سطح سمندر سے 10کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں