نوکنڈی میں فورسز اور عوام آمنے سامنے،فائرنگ سے متعدد افراد زخمی
چاغی :ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں ایک بار پھر سے کشیدگی پھیل گئی نوکنڈی میں فورسز اور عوام آمنے سامنے،فائرنگ سے متعدد افراد زخمی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہیں جنہیں کویٹہ منتقل کیا جا رہا ہے واضح رہے کہ چند روز قبل نوکنڈی میں پیش آنیوالے واقعہ کیخلاف مقامی لوگ فورسز کے کیمپ کے باہر احتجاج کررہے تھے چاغی میں سیکیورٹی فورسز کی مبینہ مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کا ایف سی کیمپ کے سامنے مظاہرہ، سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع۔ علاقے میں پھر سے کشیدگی پھیل گئی۔ تحصیل چاغی میں پرامن مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد نو تک پہنچ گیا تمام زخمیوں کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہےایک زخمی کو تشویشناک حالت میں کویٹہ ریفر کر دیا گیا
ایف سی سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے متعددافراد ،عبدالرب، ثنااللہ، علی آحمد، ،بشیر احمد، سیدگل، محمد یاسر، رحمت اللہ، حسین آحمد، زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو چاغی میں طبی امداد دینے کے بعد پرنس فہد ہسپتال دالبندین اور ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں کویٹہ ریفر کر دیا گیا


