کوئٹہ،ایڈیشنل سیکرٹری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ایڈیشنل سیکرٹری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جنہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے جہاں عام عوام کورونا سے متاثر ہورہی ہے وہیں سرکاری ملازمین طبی عملہ سمیت مختلف محکموں کے افراد بھی کورونا کا شکار ہو رہے ہیں ایڈیشنل سیکرٹری محمد حیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جنہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں