کینیڈا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 5 لاپتہ ارکان مردہ قرار

اوٹاوا: یونان کے ساحل پر گر کر تباہ ہونیوالے کینیڈین فوجی ہیلی کاپٹر کے 5 لاپتہ ارکان کو مردہ تسلیم کرلیا گیا۔ یہ بات کینیڈا کی مسلح افواج کی جانب سے جاری ہونیوالی ایک خبر میں بتائی گئی ہے۔یہ ہیلی کاپٹر جس پر 6 افراد سوار تھے بدھ کے روز بحیرہ ایونی پر ایک مشترکہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ اس پر سوار 6 افراد میں سے 4 کا تعلق کینیڈا کی شاہی ایئر فورس اور 2 کا کینیڈا کی شاہی نیوی سے تھا۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ یونان اور اٹلی مابین بین الاقوامی سمندری حدود میں نیٹو کے ساتھ کام کرنے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 1 فوجی رکن ہلاک اور 5 دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کی مسلح افواج خاندانوں کے لئے آئندہ چند دنوں میں معلوم تفصیلات کی تصدیق کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں