اوستہ محمد، تیز ہواﺅں کیساتھ بارش، آندھی سے کچے مکانات کو نقصان

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) ضلع جعفرآباد ،گنداخہ، اوستا محمد ،روجھان جمالی ،کیٹل فارم اور آس پاس کے علاقوں میں تیز ہوائیں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی بارش سے علاقے میں موسم خوش گوار ہو گیا جبکہ تیز ہواﺅں اور آندھی سے چھپرے نما گھروں کو نقصان ہوا موسم گرما کی پہلی بارش نے علاقے میں موسم کو خوشگوار تو بنا دیا لیکن گندم کی فصل جن کے ڈیرے یا کٹائی ہوئی پڑی بھی ہے اس کو نقصان پہنچا کہیں ایسے علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی ہے لوگوں میں خوف طاری ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں