گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کی مشکلات کا حل ای ٹیگ سسٹم ہے، بارڈر کمیٹی
پنجگور (انتخاب نیوز) ایران بارڈر سے منسلک کار وباری گاڑیوں کو ٹوکن اور اسٹیکر سسٹم ایک خوش آئند عمل ہے، جس سے گاڑیوں کو ای ٹیگ لگائے جارہے ہیں، گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کو مشکلات سے نجات دینے کا واحد حل ای ٹیگ سسٹم ہے جس سے ہر گاڑی مالک اور ڈرائیور کو معلوم ہوتا ہی کہ میرا نمبر فلاں تاریخ کو ہوگا، اپنی مقررہ تاریخ میں بارڈر جاسکتا ہے۔ دوسری جانب ای ٹیگ کی بڑی کامیابی اور فائدہ یہ بھی ہے کہ روڈ حادثات کافی کنٹرول ہوچکے ہیں، گاڑی بآسانی آتی جاتی ہیں، کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا نہیں پڑ رہا۔ ای ٹیگ سینٹر میں قائم کمپیوٹر آپریٹر جوکہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دے رہے ہیں، دوسری جانب لیویز فورس کے جوان نظم و ضبط کو اچھے طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں، یہ سارے کام جو ہورہے ہیں انکا سہرا ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی، اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ اور کمیٹی میں شامل زبیر ایوب اور کمیٹی کے دیگر اراکین کو جاتا ہے۔ واضح رہے میڈیا عوام کی آواز ہے ہر وقت حقیقت کو بیان کرتا آرہا ہے لیکن بارڈر کمیٹی میں شامل ایک شخص مختلف حیلے و بہانے کررہا ہے، ای ٹیگ سسٹم پر موجود کمپیوٹر آپریٹرز لیویز اہلکار انتظامیہ اور باڈر کمیٹی کیخلاف مختلف طریقے سے سازشیں اور پروپگینڈے کررہے ہیں جوکہ ایک غلط عمل ہے، اس عمل سے روزگار کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے بلکہ یہ شخص اپنے ذاتی مفادات کے خاطر سوشل میڈیا پر بارڈر کمیٹی اور انتظامیہ پر من گھڑت، بے بنیاد الزامات لگانے کی کوشش کررہا ہے جوکہ سراسر زیادتی اور ظلم ہے۔ کاروباری افراد نے پنجگور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بارڈر کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ صدیق نامی شخص کو کمیٹی سے فارغ کریں ورنہ یہ ایک سازشی شخص ہے اسکی سازشوں سے ہزاروں غریب کے منہ سے نوالہ کو چھیننے کا خدشہ ہے اگر مزید یہ کمیٹی میں رہ گیا تو بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ مزید کار و باری لوگوں نے پنجگور میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی اسسٹنٹ کمشنر گوارگو برکت بلوچ اور بارڈر کمیٹی زبیر ایوب کی سربراہی میں رضاکارانہ طور پر مسئلے اور مسائل حل کررہے ہیں، انتہائی نیک نیتی، خلوص دل سے ای ٹیگ سسٹم کو چلا رہے ہیں آج یہ ضلعی انتظامیہ اور بارڈر کمیٹی کی انتھک محنت جدوجہد اور کاوشوں کا ثمر ہی کہ غریب، لاچار، بے سہارا لوگوں کی گاریوں کو ای ٹیگ لگائے جارہے ہیں۔ ہم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں ہرگز ہمارا مقصد یہ نہیں ہی کہ کسی غریب کی گاڑی کو ای ٹیگ نہ لگایا جائے بلکہ ہر ایک گاڑی کو چُن چُن کر ای ٹیگ لگائیں گے۔


