فرانس میں کورونا کیسز میں کمی، لاک ڈاؤن نرم کرنے کا فیصلہ مئی 3, 2020مئی 3, 2020 0 تبصرے فرانس میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے، جہاں ہفتے کو 1 ہزار 50 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔فرانسیسی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ قانون سازوں کی منظوری کے بعد ہیلتھ ایمر جنسی کی مدت 24 جولائی تک کر دی جائے گی۔فرانس میں 11 مئی سے لاک ڈاؤن نرم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے، ملک بھر میں اسکول 11 مئی سے کھول دیے جائیں گے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار 760 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 396 ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے فرانس میں 93 ہزار 74 مریض اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 3 ہزار 827 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 50 ہزار 562 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ادھر بیلجیئم نے بھی پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے، بیلجیئم آبادی میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح کے حساب سے یورپ بھر میں سب سے آگے ہے۔کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 7 ہزار 765مریض اب تک جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کُل تعداد 49 ہزار 517 ہو چکی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے دمام ریجن کے ضلع الاثیر سے جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔کورونا وائرس سے سعودی عرب میں اب تک کل اموات 176 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 459 تک جا پہنچی ہے۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)