وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،رانا ثناءاللّٰہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

رانا ثناء اللّٰہ خان پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابلِ قبول ہیں ان کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے وطن کی خاطر جان دینے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا ہے۔رانا ثناء اللّٰہ خان نے مزید کہا کہ وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں