قازقستان کے صدر نے خاتون سینیٹ چیئرمین کو ہٹا دیا

وسطی ایشیائی ملک قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ تکاویف نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملک کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی چیئرمین 56 سالہ داریگا نظربایوف کو عہدے سے ہٹادیا۔قازقستان میں صدر کے بعد سینیٹ کے چیئرمین کے عہدے کو سب سے طاقتور عہدے کی حیثیت حاصل ہے، صدر کے ہٹتے ہی یا استعفیٰ دیے جانے کے بعد از خود قانونی طور پر سینیٹ کا چیئرمین سربراہ مملکت و ریاست بن جاتا ہے۔قازقستان میں صدر کو ہی ریاستی و قانونی حکمران کی حیثیت حاصل ہے، ملک میں وزیر اعظم کا عہدہ نمائشی مانا جاتا ہے جب کہ دوسرا اہم عہدہ سینیٹ کے چیئرمین کا ہوتا ہے۔56 سالہ داریگا نظربایوف مارچ 2019 میں اس وقت سینیٹ کی چیئرمین منتخب ہوئی تھیں جب اس وقت کے سینیٹ چیئرمین قسیم جومارٹ تکاویف صدر بنے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں