وندر سے 5 مارچ سے لاپتہ بیٹے کی تلاش میں مدد کی جائے، والد کا مطالبہ
وندر (انتخاب نیوز) میرے لاپتہ بیٹے کی تلاش میں میری مدد کی جائے جو 5مارچ کو گھر سے بازار کیلئے نکلا تھا مگر 20دن گزر جانے کے باوجود اس کی کوئی خبر نہیں ہے لسبیلہ کے صنعتی شہر حب مری چوک کے رہائشی احسان اللہ نے گزشتہ روز اپنے بھائی کے ساتھ وندر پریس کلب وندر میں آکر وندر پریس کلب میں موجود رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اصل رہائشی ضلع پشین کا ہوں اور گزشتہ کہی سالوں سے حب کے علاقے مری چوک میں عارضی طور پر رہائش پذیر ہوں اور چھوٹا موٹا کاروبار کرکے اپنے اہلخانہ کا گزر بسر کرتا ہوں میرا بیٹا جس کا نام محمد مسلم ہے جو کہ 5مارچ 2022کے دن گھر سے حب بازار کے لیے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا ہے جس کو اپنے طور پر بہت تلاش کیا مگر 20/21روز گزر چکے ہیں مگر اس کی کوئی خبر نہیں ہے انہوں نے تمام انسانیت سے پیار رکھنے والے افراد سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لاپتہ کمسن بیٹے کی تلاش میں اس کے ساتھ تعاون کریں اور جس کسی کو وہ نظر آئے تو برائے مہربانی مندرجہ ذیل موبائل نمبر 03138314835پر رابطہ کریں بیٹے کے لاپتہ ہونے کی وجہ سے میرا پورا خاندان پریشان ہے خداراہ اس کی تلاش میں میرے ساتھ تعاون کریں اللہ تعالی آپ لوگوں کو اجر دے۔


