نئے آرمی چیف کی تعیناتی قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی کیونکہ یہ تقرری آئین کا تقاضہ ہے۔اسلام آباد میں افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کیخلاف بات اور سازش کرنے کی آئین میں سخت سزا ہے، اس معاملے میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، فرح گوگی کے معاملے پر حقائق سب کے سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے کیونکہ ماضی میں کچھ میرے خلاف غلط رپورٹنگ کی گئی جس سے پاکستان اور چین کے تعلقات خراب ہوئے، اب ہم انہیں دوبارہ سے بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


