یورپی ممالک کا کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے 7.5 بلین یورو فنڈ دینے کا فیصلہ

برسلز: یورپی ممالک کے حکمرانوں نے عالمگیروبا سے لڑنے اور کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے 7.5 بلین یورو فنڈ جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے یورپی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے 1.5 بلین یورو عطیات جمع کیے جائیں گے۔اجلاس میں فرانس، جرمنی، اٹلی، نوروے اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اس موقع پر وبا کے باعث یورپی ممالک میں بدتر معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔یورپی رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ ویکسین کی تیاری میں عالمی ادارہ صحت کی ہرممکن کوشش کی جائے گی، عطیات جمع کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، کرونا دنیا کے ہر کونے میں پہنچ چکا ہے۔دوران اجلاس رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جو پیسے ہم فنڈ کی مدد میں جمع کریں گے وہ متعلقہ اداروں کو منتقل کیے جائیں گے جو ویکسین اور کرونا سے لڑنے کے لیے دیگر حکمت عملی پر غور کررہے ہیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ ویکسین کی تیاری کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن سے بھی معاونت لی جائے گی، جو اس مشکل گھڑی میں اپنی تمام تر کاوشیں بروائے کار لارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں