صوبہ پنجاب، سندھ و سبی میں لمپی سکن بیماری پھیل گئی، درجنوں جانور متاثر

سبی:صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب کے بعد سبی وگردونواح میں بھی جانوروں میں لمپی سکن بیماری پھیل گئی درجنوں جانور متاثر ہونے لگے۔ محکمہ لائیو سٹاک سبی کی جانب سے جانوروں کے علاج معالجے کئے لئے خصوصی اقدامات شروع کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پنجاب کے بعد سبی وگردونواح میں جانوروں میں لمپی سکن کی بیماری پھیل گئی لمپی سکن بیماری ایک گلٹی دار جلدی بیماری ہے یہ بیماری ایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ وائرس مچھر، متاثرہ جانور کی خوراک، برتنوں، تھوک، پانی کے علاؤہ مخصوص مکھی، چیچڑ سے پھیلتی ہے. اس میں جسم پر سخت قسم کے دانے بنتے ہیں. اسکی شرح بیماری 50 فی صد اور شرح اموات 5-10 فی صد تک ہے سبی میں سیکرٹری لائیواسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ محمد طیب لہڑی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول تاج کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی ڈاکٹر جان محمد صافی نے محکمہ لائیو سٹاک کے عملے کو سبی سمیت تمام دیہاتوں میں گھر گھر بھیج کر لمپی سکن بیماری سے جانوروں کو محفوظ رکھنے کی ویکسین فراہم کرنے اور آگاہی مہم فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ تاکہ جانوروں کو اس بیماری سے بچایا جا سکے۔واضح رہے کہ لمپی سکن بیماری کی تاحال پاکستان بھر میں ویکسین دستیاب نہیں تاہم لائیواسٹاک کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر جانوروں کو بیماری سے محفوظ رکھنے کے لئے ادویات سمیت علاج معالجے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں