ڈیرہ اللہ یار، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، میونسپل ملازمین کی تین دن سے کام چھوڑ ہڑتال جاری

ڈیرہ اللہ یار: تنخواہوں کی عدم ادائیگی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا تین دن سے کام چھوڑ ہڑتال جاری سینٹری اسٹاف نے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کا کام کرنے سے جواب دے دیا دفتر کے سامنے تیسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رکھا میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے درجنوں ملازمین نے صدر شفیع محمد کٹوہر اور جنرل سیکریٹری ارباب علی گولہ کی قیادت میں تیسرے روز بھی دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری رکھا مختلف تنظیموں کے وفود نے ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں پہنچ کر یکجہتی کا اظہار کیا آل رائس مل مزدور یونین کے نائب صدر رضا محمد خارانی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے صدر منظور حسین بہرانی و دیگر نے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکریٹری فنانس سے ملازمین کی تنخواہیں فی الفور جاری کرنے کا مطالبہ کیا دریں اثناء میونسپل کارپوریشن کے سینٹری اسٹاف کے کام چھوڑ ہڑتال کے باعث شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہوگیا نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں کا گندا پانی ابل کر سڑکوں پر آگیا جس کے سبب شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے میونسپل ایمپلائز یونین کے صدر شفیع محمد کٹوہر جنرل سیکریٹری ارباب علی گولہ شاہ مراد گولہ شوکت بہرانی و دیگر کا کہنا ہے کہ محکمہ کی جانب سے دو ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں صوبے بھر میں بلدیاتی اداروں اور میونسپل کمیٹیز کو تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی تاہم میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے تنخواہیں روک دی گئی ہیں جو کہ سراسر ظلم و ناانصافی ہے انکا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں میں بلاجواز کٹوتی کی جاتی رہی کٹوتی کے خلاف آواز بلند کی تو دو ماہ سے تنخواہیں بھی بند کر دی گئی ہیں انہوں نے دھمکی دی کہ آئندہ دو روز تک تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو ملازمین عید کے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں