عوام نے مفاد پرستوں کو اقتدار کی کرسی سے اٹھا کر نیچے پھینک دیا ہے، علی مدد جتک

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بھوک افلاس غربت بے روزگاری نیازی کی قوم پر کی جانے والی وہ نیازمندیاں ہیں جس نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی جھوٹ اور بے بنیاد بیانیہ اب نااہلوں کو عوامی احتساب سے نہیں بچا سکتا سڑکوں پر اپنی ناکامی کا رونا رونے والے پارلیمنٹ میں مقابلہ کرنے سے خوفزدہ ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزارت کا حلف لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر آج اپنے اقتدار کے چلے جانے کا رونا رونے والے نیازی کو اس وقت عوام کی کوئی پروا نہیں تھی جب مہنگائی کی چکی میں پسنے والا ایک عام آدمی ان سے رحم کی دہائیاں کر رہا تھا مگر اقتدار کے نشے میں مست نیازی اینڈ کمپنی تحائف کی خرید فروخت اور اپنے بہی خواہوں کی جیبیں بھرنے میں مصروف تھے اور اب عوام نے ان مفادت پرستوں کو اقتدار کی کرسی سے اٹھا کر نیچے دے مارا تو ایک بار پھر یہ اقتدار کے نشئی عوام کے سامنے جھوٹا بے بنیاد بیانیہ لیکر انکے سامنے رحم کی بھیک مانگ رہے ہیں مگر ساون کے اندھوں کو اب بھی ہر شہ ہری نظر آرہی ہے اور وہ اس گمان میں ہیں کہ عوام دوبارہ انکی دوغ گوئی میں آجائیں گے مگر ہم انکو واضع کردینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے غیور عوام اب کسی نااہل کو انکی قسمت کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے نئے پاکستان کا خواب دکھا کر عوام کے ساتھ جو مظالم اور ناانصافیاں کی گئی اب اسکے ازالے کا وقت آچکا ہے پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے عوام کی دکھوں کا مداوا کریگی اور ہم سب ملک اپنے پیارے پرانے پاکستان کو ترقی کی منزل تک پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں