خضدار میں رمضان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، قبائلی زعما
خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کے سیاسی و سماجی شخصیات قبائلی زعما نے وزیر اعلی بلوچستان چیف کیسکو بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان بھر خاص کر گرم علاقوں رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے باقی ماندہ دنوں میں جن میں لیلالقدر کی فضیلت والی شب بھی ہے لوڈ شیڈنگ ختم کرکے بلانا غہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے ان دنوں میں اکثر لوگ سنت اعتکاف کے لئے مساجد میں معتکف بھی ہیں بجلی کی بندش اور گرمی کی شدت کی وجہ سے ان معتکف روزہ داروں سخت تکلیف اٹھانی پڑ تی ہے اس لئے عوام و روزہ داروں سہولت و عبادت کے خاطر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔
Load/Hide Comments


