کوئٹہ میں خواتین کیلئے الگ لائبریری کا افتتاح کیا جائیگا

کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کل (جمعرات)کو خواتین کیلئے الگ لائبریری کاافتتاح کیاجائے گالائبری کاافتتاح بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کرینگے۔اس سلسلے میں جب حاجی لشکری رئیسانی سے پوچھاگیاتھاکہ ان کا کہناتھاکہ انہیں نسا ء یونیورسٹی کی جانب سے خواتین کیلئے الگ لائبریری کے افتتاح کیلئے دعوت دی گئی ہے ہم کتاب دوست موومنٹ کے ذریعے کتابیں اکھٹی کرتے ہیں اور پھر انہیں کیٹیگرائز کرکے انہیں مختلف اداروں کو حوالہ کرتے ہیں میں لوگوں کا شکر گزارہوں جو کتاب دوست موومنٹ میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں اور ہمیں کتابیں حوالے کرتے ہیں آج نسا ء یونیورسٹی میں خواتین کیلئے الگ لائبریری کی افتتاح کے موقع پر بھی کتاب لائبریری کیلئے دئیے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں