افسوس ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلے عدالتوں کو کرنے پڑ رہے ہیں،شرجیل میمن

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلے عدالتوں کو کرنے پڑھ رہے ہیں۔

حمزہ شہباز کوحلف لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت اور کارکنوں کو پنجاب میں جمہوری عمل مکمل ہونے پر مبارک ہو۔شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلے عدالتوں کو کرنے پڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی، عدالتی حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کے بعد حمزہ شہباز کو پنجاب کا 21 واں وزیرِ اعلیٰ منتخب ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے انہیں سب سے پہلے مبارک باد دی اور گلے لگایا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایک ہزار سے زائد افراد گورنر ہاؤس پہنچے تھے۔حلف برداری کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ پارٹی کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں