مسجد نبوی میں جئے بھٹو کے نعرے، سعید غنی کی تردید
مدینہ منورہ (انتخاب نیوز) مسجد نبوی میں جئے بھٹو کے نعرے لگانے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے تردید کردی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسجد نبوی میں جئے بھٹو کے نعروں کے حوالے سے سعید غنی نے کہا کہ یہ صریحا جھوٹ ہے، میں خود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھا کسی ایک شخص نے کوئی نعرہ نہیں لگایا۔انہوںنے یہ بھی کہا کہ مسجد نبوی میں سینکڑوں افراد نے چیئرمین بلاول بھٹو کو سلام کیا اور ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے ان کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔
Load/Hide Comments


